جمعرات 18 ستمبر 2025 - 16:18
مؤسسہ الکوثر نجف اشرف میں نئے تعلیمی سال کا آغاز اور کامیاب طلاب کے اعزاز میں پروقار تقریب

حوزہ/ مؤسسہ الکوثر نجف اشرف میں میلادِ صادقین علیہما السّلام کی بابرکت مناسبت سے ایک پُروقار اور عظیم الشان استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا؛ جس  میں حوزہ علمیہ نجف اشرف میں داخلہ کے لیے کفایہ اور مکاسب کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلابِ کرام کے ساتھ ساتھ "قسم الواعظین" میں منتخب ہونے والے نئے طلاب کو خوش آمدید بھی کہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مؤسسہ الکوثر نجف اشرف میں میلادِ صادقین علیہما السّلام کی بابرکت مناسبت سے ایک پُروقار اور عظیم الشان استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف میں داخلہ کے لیے کفایہ اور مکاسب کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلابِ کرام کے ساتھ ساتھ "قسم الواعظین" میں منتخب ہونے والے نئے طلاب کو خوش آمدید بھی کہا۔

پروگرام میں مؤسسہ کے اساتذۂ کرام اور طلاب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی حرمِ مطہر امام حسین علیہ السلام کے دینی و تعلیمی اداروں کے سربراہ علامہ شیخ احمد العاملی تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، جس کے بعد علامہ شیخ احمد العاملی نے خطاب کیا اور سیرتِ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درخشاں پہلوؤں اور طلابِ علومِ دینی پر عائد ہونے والی عظیم ذمہ داریوں پر نہایت عمیق اور بصیرت افروز انداز میں روشنی ڈالی۔

مؤسسہ الکوثر نجف اشرف میں نئے تعلیمی سال کا آغاز اور کامیاب طلاب کے اعزاز میں پروقار تقریب

تقریب سے علامہ شیخ انور علی نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کامیاب طلاب اور ان کی رہنمائی کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور نظامِ نظارت کی افادیت کو سراہتے ہوئے اس کے تسلسل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

مؤسسہ الکوثر نجف اشرف میں نئے تعلیمی سال کا آغاز اور کامیاب طلاب کے اعزاز میں پروقار تقریب

تقریب کے اختتامی حصے میں جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے فارغ التحصیل طلاب، جنہوں نے حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے داخلہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور مؤسسہ الکوثر "قسم الواعظین" کے سالانہ امتحانات میں امتیازی پوزیشن لینے والے فضلاء کو شیخ انور علی نجفی کی جانب سے خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha